ہم ختم ہوجائیں گے یا پھر بھارت کشمیر میں نہیں ہوگا،وزیراعظم آزاد کشمیر

367
رہوڈ آئی لینڈ: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر تارکین وطن کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں
رہوڈ آئی لینڈ: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر تارکین وطن کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہیگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا۔پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ اب ہندوستان بھی بات کریگا، ہرکوئی بات کریگا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہیگا۔ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا۔ کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے۔ ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے۔ یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہوگا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔