جی سیون اجلاس میں ٹرمپ مودی ملاقات

293

فرانس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سےجی سیون اجلاس میں  ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

ملاقات فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون اجلاس میں ملاقات کے دوران میڈیا سے  بات چیت ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک آپس میں بات کریں اور مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے   امید ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کریں گے   جس کا کچھ بہتر نتیجہ نکلے گا ۔

جس پر مودی نے موقف اپنایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل پر بات چیت ہو سکتی ہے، ہمارے درمیان مسائل باہمی  نوعیت کے ہیں  جبکہ متعدد مسائل ایسے ہیں جو کہ دو طرفہ ہیں۔

  بھارت کسی دوسرے ملک کوزحمت  نہیں دینا چاہتے،پاکستان اور بھارت کی فلاح وبہبود کے لئے  دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔