رتوڈیرو،ہندوکمیونٹی کے تحت بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج

144

رتوڈیرو(نمائمدہ جسارت ) پاکستان ہندو کمیونٹی نے پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کیخلاف جنگ کرنے کا اعلان کردیا، پاکستانی ہندو بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کی مدد کے لیے ہر ایک ہندو کارکن پاک فوج کو دینے کے لیے تیار ہے اور جس دن پاک فوج کے سربراہ نے کال دی تو اپنے ہر ایک کارکن کو سر پر کفن باندھ کر سرحدوں تک پہنچادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہندو پنچائت رتوڈیرو کے صدر اشوک کمار ،مرکز نیوز کے بیورو چیف رپورٹر منوج کمار ، سندیپ کمار ،گرداری لال، روی کمار، پمن لال، سنیل کمار اور ہری چند و دیگر نے رتوڈیرو پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہندو قوم پاک فوج کے ساتھ ہے جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد و قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کے وہ وقت دور نہیں جب سرینگر پر پاکستانی پرچم لہرائے گا۔