پریس کلب ٹنڈو جام کے سینئر نائب صدر کی سولر پلیٹیں اور پرندے چوری، مقدمہ درج

166

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) پریس کلب ٹنڈو جام کے سینئر نائب صدر کی سولر پلیٹیں اور پرندے چوری، رپورٹ درج۔ ٹنڈوجام پریس کلب کے سنیئر نائب صدر میر شاہ نواز تالپور کی زرعی زمین پر موجود پولڑی فارم سے نامعلوم چوری سولر پلیٹیں اور فارم پر موجود قیمتی پرندے، مرغیاں اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے، جس کی رپورٹ ٹنڈو جام تھانے نے درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ پریس کلب ٹنڈو جام کے صدر اورنگ زیب بھٹو اور جنرل سیکرٹری رائو حامد گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلداز جلد گرفتار کرکے چوری شدہ سامان صحافی کو دلایا جائے۔