بیاتھل محی الدین کُٹی انتقال کرگئے

264

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کے علمبردار، سیاستدان، ادیب،صحافی اور بائیں بازو کی سیاست کے دانشور بیاتھل محی الدین کُٹی المعروف بی ایم کُٹی 89 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے فالج کا شکار تھے۔ مرحوم کو سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں مزدور رہنماؤں اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔ بی ایم کُٹی نے قیامِ پاکستان کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ سے پاکستان ہجرت کی تھی۔