عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کل ریٹائر ہو جائیں گے

136

لاہور(آئی این پی)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید(کل) منگل27اگست کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں معزز ججز صاحبان، لاء افسران ،ملک بھر سے بارز کے عہدیداران اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔