پی سی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کیلئےسالانہ ورکشاپ کا اعلان کردیا

394

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے امپائرز اور میچ ریفریز کیلئے پی سی بی کی سالانہ ورکشاپ کا آغاز 25 اگست سے  27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔

امپائرز ورکشاپ کا آغاز  29 سے  31 اگست تک راولپنڈی میں ہوں گی ، 3 سے 5 ستمبر تک امپائرز ورکشاپ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

میچ  ریفریز کیلئے ورکشاپ 6 سے 8 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل  پینل کے ایمپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کے زیر اہتمام ہوں گی۔

میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کریں گے جبکہ پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی  ورکشاپس کی نگرانی کریں گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے۔