بھارت19روز میں 700فوجی مروا چکاہے‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل

626

اسلام آباد(صباح نیوز ) اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 19روز میں بھارت 700 فوجی مروا چکاہے، بھارت بڑے پیمانے پر انسانی قتل کی طرف گامزن ہے،مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ اشیا خورونوش سمیت میڈیکل کی سہولت کو بھی کشمیری ترس گئے۔ مقبوضہ وادی میں مساجد اور عبادت گاہوں پر تالے لگ گئے،بھارتی فوج کی تعیناتی مزید سخت کردی گئی۔انٹرنیٹ،ٹیلیفونک نظام منقطع ہے ، مقبوضہ وادی میں نسل کشی کے لیے ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھیجاجا رہا ہے جو کہ تشویشناک صورت اختیا رکرسکتا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے یورپی دورے کے دوران میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے وادی میں نسل کشی کے لیے50 ہزار سے زائد آر ایس ایس کے غنڈوں نے آپریشن شروع کردیا۔ بھارت نے تاحال کرفیو لگا رکھا ہے ، گھروں سے چیخ و پکار کی آوازیں بلند ہورہی ہیں، بھارتی فوج کا ظلم عروج پر ہے، گزشتہ روز آر ایس ایس کے170سے زائد درندوںنے مقبوضہ کشمیر کی معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر کشمیریوں نے 170 فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے اپنے ہی آر ایس ایس کے غنڈوں کو فوجی ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد بھارت کے مختلف ہندئو ں کے گھروں میں ماتم شروع ہوگیا،مودی کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کیے گئے جبکہ بھارتی حکومت عالمی میڈیا اور اقوام متحد کو 170فوجیوں کی لاشیں دکھانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے کیوں خاموش ہیں؟۔ دراصل بھارتی فوجیوں کی وردیوں میں ملوث آر ایس ایس کے غنڈوں کا پردہ فاش ہورہا ہے، اقوام متحدہ فوری بھارت پر پابندی عاید کرے ۔