نریندر مودی 2 گھنٹے پاکستانی فضائی حدود میں رہے

1232

بھارت وزیراعظم نریندر مودی  پاکستانی فضائی حدود میں 2 گھنٹے گزارنے کے بعد فرانس پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نریندر مودی کے طیارے نے فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا،  ایئر انڈیا کے اس خصوصی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے لیے اسلام آباد میں حکام سے اجازت طلب کی اور اجازت ملنے کے بعد نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضاؤں میں داخل ہوا۔

یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔