سرکاری محکمے عوام کے مسائل حل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

343

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، اٹارنی جنرل سلمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو و دیگرنے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں 3 سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی، فیصلہ بہترگورننس، اداروں کی کارکردگی کو بہترکرنے کے پیش نظرکیا گیا۔مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو اداروں کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بہتر کارکردگی کے لیے لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیمٹھی میں 317 ایکڑ رقبے پر مشتمل تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ٹی آئی ای ایس ٹی) قائم کرنے کی منظوری دی جس پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 1.5 بلین روپے ہے جبکہ مزید فنڈز کی بھی جب بھی ضرورت پڑی تو دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ اکتوبر 2019 سے بے نظیر کلچرل کمپلیکس مٹھی کی عمارت میں عارضی طورپر کلاسیں شروع کردیں جس کے لیے انہوں نے فوری طورپر 120 ملین روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔