امریکا میں سفاک ماں نے کمسن بیٹی کو ابلتے ہوئے پانی میں پھینک دیا

414

امریکا میں سوتیلی ماں  نے سفاکی کی انتہا کرتےہوئے کمسن بچی کو سزا کے طور پرابلتے  ہوئے پانی میں پھینک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سالہ  بچی کو اس کی سوتیلی ماں نے تنگ کرنے کی پاداش میں گرم پانی میں ڈال دیا جس سے بچی  شدید جھلس گئی، خاتون نے اعتراف کیا کہ جس دن یہ واقعہ پیش آیا وہ اس کی زندگی کا ایک برا دن تھا، اس روز بچی نے مجھ سے بدتمیزی کی جسے سزا کے طور پر ابلتے ہوئے پانی میں پھینک دیا۔

بچی کے ساتھ بہیمانہ سلوک کے جرم میں خاتون کو گرفتار کر کے اسے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ کیا گیاہے۔

دوسری جانب  جھلسنے کے باعث بچی  شدید تکلیف و درد سے کراہ رہی ہے، ڈاکٹرز نے اب تک بچی کے 2 آپریشن کیے ہیں  اور اب مزید کیے جائیں گے۔