پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین نافذہوگیا

128

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا نیا آئین 19اگست 2019سے نافذ العمل ہوگیاہے۔ پی سی بی کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے آئین 2019کی منظوری کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے بورڈ آف گورننس (بی او جی)میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہوں گے، جن کے لیے روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔بی او جی کے دیگر اراکین میں 4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا ہونا لازمی ہے،پیٹرن کی جانب سے 2 نامزد اراکین بھی بی او جی کا حصہ ہوں گے۔سیکرٹری آئی پی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں بطور غیرفعال رکن شامل ہوں گے۔ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور آزاد ڈائریکٹرز کے مجموعی طور پر 7 میں سے 4 اراکین کی شمولیت تک موجودہ بی او جی کام جاری رکھے گا۔