چین کا جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم

195

بیجنگ(آئی این پی ) چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3برس کی توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ان کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلیے کردار جاری رکھے گی ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، پاک چین تعلقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج ملکی سلامتی میں بہترین کردار ادا کرتی رہے گی۔