پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ؛ قومی کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری

687

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کادورہ انگلینڈ  5 ہفتوں پرمشتمل ہوگا جو  30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا، تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز 29 اگست سے لیڈز میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست کو کارڈف جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، 4 سالوں میں تیسری 2 طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔