عالمی رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ نے ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی

125

دبئی(جسارت نیوز) ا سٹار آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پا کر کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی اور اس کے ساتھ ہی وہ کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے قریب پہنچ گئے، دیمتھ کرونارتنے 4 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے جبکہ جوروٹ 3 درجے تنزلی کے بعد9ویں نمبر پر چلے گئے، بین اسٹوکس کی 6، جونی بیئرسٹو کی 7، روری برنز کی 17 اور مارنش لبو چگ نے 16 درجے چھلانگ لگائی ہے، بولرز میں پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی جبکہ اس کے علاوہ وہ ٹاپ5 آل رائونڈرز میں بھی شامل ہو گئے۔ آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر بدستور سرفہرست ہیں، پیٹ کمنز ایک سیڑھی چڑھ کر 5ویں نمبر پر آ گئے۔