جمعیت طلبہ ماضی کی طرح کشمیر کی آزادی کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے

173

اسلام آباد( پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر کا ناظمین اجلاس باغ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں مظالم ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کی گئی۔کشمیر جمعیت مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت اور آزادی کی آواز بلند کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 28 اگست کو چکوٹھی ایل او سی کی جانب عظیم الشان ـ سیلف ڈیٹرمینیشن ایل او سی مارچ کرے گی۔اس سے پہلے پورے آزاد کشمیر میں آزادیٗ کشمیر روڈ کارواں چلایا جا رہا ہے۔کشمیر جمعیت حکومت پاکستان اور آزادکشمیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ اوآئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کروایا جائے اور پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے سفارتکاری کی جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر قوم کی قیادت کرتے ہوے ایل او سی توڑنے کا اعلان کریں جس کی جمعیت بھرپور حمایت کرے گی۔ جمعیت ماضی کی طرح کشمیر کی آزادی کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو کسی بھی صورت بھارتی درندوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر کوشش کی کھلے دل سے حمایت کریں گے۔آزادی کی سحر طلوع ہونے تک نہ تھکیں گے نہ رکیں گے۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر حمزہ ارشاد نے بتایا کہ 28 اگست کو چکوٹھی ایل او سی کی جانب ہزاروں لوگوں کے ساتھ جائیں گے۔