بھارتی وزیر دفاع کا بیان بدترین صورتحال کا عکاس ہے،شاہ محمود قریشی

230
ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

ملتان (خبرایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتی ہے۔نہرو اور گاندھی کے بھارت کو مودی سرکار نے دفن کر دیا ،کشمیر میں عید کی نماز اور قربانی کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہاں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کشمیر سے کرفیو اٹھائے اور حریت کی لیڈرشپ کو بلا کر سری نگر کے کھلے میدان میں عوامی ریفرنڈم کرا کر دیکھ لے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام عالمیمیڈیا کہہ رہا ہے کہ بھارت ظلم کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 54 سال بعد سسلامتی کونسل میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا، یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلم امہ کی مدددرکار ہے،خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے پلواما ٹو کرانے کی کوشش کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس ملک کا راج ناتھ سنگھ جیسا غیر ذمے دار وزیر دفاع ہو تو گلشن کا اللہ حافظ، میں نے راج ناتھ سنگھ کو ذمے داری کے ساتھ جواب دیا ہے کہ ہم اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔