خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

159

اسلام آباد(آن لائن) خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کونسل کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔ جس میں وزارت خارجہ و وزارت دفاع کی جانب سے ملک کی داخلی و خارجی معاملات سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں وزارت خارجہ ، وزارت دفاع ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلی و گورنر گلگت بلتستان شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی میں سینٹ و قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں وزارت خارجہ و وزارت دفاع کی جانب سے ملک کی داخلی و خارجی معاملات سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔