مودی بہت ہی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں‘ واشنگٹن پوسٹ

320

واشنگٹن( وائس آف ایشیا)واشنگٹن پوسٹ کے اداریے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو باور کرایا گیا کہ وہ بہت ہی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔اخبار نے کہا کہ بھارت میں شفافیت کی روشنی ایک جانب لیکن کشمیر کو تاریکی کے اندر اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا گیا۔کے پی آئی کے مطابق اداریے میں یہ بھی کہا گیا کہ سری نگر کی گلیوں میں اب لوگوں کا ہجوم نہیں بلکہ بھارت کی سیکورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں۔ امریکی اخبارنے کشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیاہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ہندو توا نظریہ ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے مودی کے تعصب اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق مودی نے مسلمان ریاست کشمیر ہندو ووٹرز کی طاقت کے ذریعے غصب کیا۔کشمیر پر فوج کشی نریندر مودی کی بالادستی کی پرانی خواہش پر کی گئی، مسلم آبادی کو ہندو قوم کے آگے ہتھیار ڈلوانے کا منصوبہ ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی سوچ انتہا پسندانہ اور غیر جمہوری ہے جو مقبوضہ کشمیر کے لیے ہی نہیں پورے بھارت کے لیے خطرہ ہے، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کی۔