دماغی خرابی ہوتو وہ کیا جاتا ہے جو بھارت نے 5 اگست کو کیا، ترکی

750

انقرہ: ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے مزید فعال کردار ادا کرے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت کی نیت پر شک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دماغ میں خرابی ہوتو وہ کیا جاتا ہے جو بھارت نے 5 اگست کو کیا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارتی حکومت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت ختم کردی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔