انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے ممالک کشمیریوں کی مدد کریں

271

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قتل عام کرکے کشمیرمیں ہندوآباد ی میں اضافے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں،ایسے میں پوری امت کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کرے،تمام اسلامی ممالک بھارت کاسفارتی سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں، انسانیت اور انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے ممالک اور ادارے کشمیریوں کی مدد کریں،کشمیری اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں،یہ حق کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی اقراردادوں او رچارٹر نے دے رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوںکو عید تک اداکرنے نہیں دی اور قربانی جیسے دینی فریضے سے بھی روک دیا،یہ دین میں مداخلت ہے،مودی کو سبق سیکھانے کاوقت آگیاہے۔ نوجوان طلبہ سمیت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے اپنے حصے بخرے کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا ہماری بہنوں، مائوں اور جوانوں نے آزادی کے لیے جو قیمت ادا کی تھی اب آزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔