بھارت کے پنجابی فوجی کشمیر میں مظالم کا حصہ نہ بنیں، فواد چودھری

356

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں وہ ڈیوٹی سے انکار کر دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاش ازم کو مسترد کر دیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے ۔وفاقی وزیر نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اپنی لڑائی خود لڑنی ہوتی ہے، تمام پاکستان کو جتنی جلدی یہ بات سمجھ آ جائے گی اتنی جلدی ہم سنبھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں مودی مائنڈ سیٹ سے لڑنا ہے۔