وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو لاجواب کردیا

194

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لاجواب کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کی طویل تقریر کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، وزیراعظم نے ان کی تقریر کے بعد انہیں کہا کہ وہ مختصر جملوں کی تجویز دیں کہ حکومت کو اس صورتحال پر کیا کرنا چاہئے تاہم شہباز شریف کوئی تجویز نہ دے سکے۔