نہتے کشمیریوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال افسوس ناک ہے، وزیر خارجہ

247
روس کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانا ایک ترجیح ہے،شاہ محمودقریشی 

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بے دریغ اور سفاکانہ استعمال انتہائی افسوس ناک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں مزید 28 ہزار فوجی بھیجنے پربھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ وادی سے نکالنے کی اطلاعات افسوس ناک ہے۔