کنٹرول لائن پربھارتی فورسز کی پھر فائرنگ‘ شہری شہید 9زخمی

131

راولپنڈی(صباح نیوز)کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے26 سالہ نعمان احمد شہیدجبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 26 سالہ نعمان احمد شہید، جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے دانند، دھنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی۔