محکمہ صحت سندھ؛ 27اسامیوں پر 300 سے زائد افراد کی بھرتی کا انکشاف

351

کراچی: محکمہ صحت سندھ میں 27اسامیوں پر 300 سے زائد افراد کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ میں 27اسامیوں پر 300 سے زائد افراد کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کیا صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے، افسران اپنی حکومتیں لگا کر بیٹھے ہیں، کوئی نوکری بغیر پیسے کے نہیں دیتے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جم خانہ کی زمین پر نئی عمارت، سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر اور محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں کی سماعت ہوئی۔ جس پر جج نے غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھرتیوں پرپابندی عائد کر دی اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت میرپور خاص میں 27 آسامیاں تھیں جن پر 3سو 7 افراد کوغیر قانونی طورپر بھرتی کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ بھرتیاں جعلی ثابت ہونے پر نوٹیفکیش کالعدم کر دیا گیا ہے۔