ٹوکیو اولمپک گیمز کا ایک سالہ کائونٹ ڈاون شروع، میڈلز کی رونمائی

223

ٹوکیو(جسار ت نیوز) ٹوکیو اولمپک گیمز کا ایک سالہ کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا جب کہ اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اولمپک گیمز کے منتظمین کو بدستور مختلف مسائل کا سامنا ہے، جس میں ایتھلیٹس کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے انتظامات اور اخراجات کو کم سے کم رکھنا بھی شامل ہے۔ ایونٹ کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری جبکہ 80 ہزار رضاکاروں کیلیے 2لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دریں اثنا ٹوکیو اولمپک آرگنائزرز نے میڈل ڈیزائن کی رونمائی کردی۔ یہ میڈلز پرانی الیکرونک اشیا کی ری سائیکلنگ سے حاصل ہونے والے میٹیریل سے بنائے گئے ہیں۔