فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعے پر جنوبی کوریا اور روس میں مذاکرات

151

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے روسی طیارے کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد ماسکو کو اس کے ثبوت پیش کردیے۔ جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے ایک عہدے دار اور روسی سفارتخانے کے فوجی اتاشی نے گزشتہ روز مذاکرات کیے۔ سئیول حکام کے مطابق روسی سفارت کار تمام ثبوت اپنی وزارتِ دفاع کو بھیجیں گے، جہاں واقعے کی تفتیش میں اس سے مدد لی جائے گی۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ منگل کے روز روسی اے 50 طیارہ انتباہ کے باوجود تاکے شیما جزائر کے نزدیک فضائی حدود میں 2مرتبہ داخل ہوا،جس کے بعد اس کے جیٹ طیاروں نے 360 فائر کیے۔