جمعیت علما اسلام(ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کااعلان

77

اسلام آباد (اے پی پی) جمعیت علما اسلام (ف) نے آئندہ 5 سال کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا ہے۔ حافظ حسین احمد سیکرٹری اطلاعات، اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شمس الرحمن شمسی ناظم مالیات، عبدالرزاق لاکھو سالار نامزد کیے گئے ہیں‘ 7 جولائی کو جماعتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمن امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ جمعیت علما اسلام کے امیر اور سیکرٹری جنرل نے جماعتی دستور اور مشاورت کے بعد 5 سال کے لیے مجلس عاملہ کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق مولانا صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ سرپرست اعلیٰ، رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین سرپرست، مولانا عصمت اﷲ سرپرست دوم ، مولاناابوالفتح محمد یوسف رحیم یارخان نائب امیر اول، مولانا غلام قادر بلوچستان نائب امیر دوم، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سکھر سندھ نائب امیر سوم، مولانا فضل علی حقانی صوابی کے پی کے نائب امیر چہارم نامزد کیے گئے ہیں جبکہ 4 ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی نامزد کیے گئے ہیں جن میں اکرم خان درانی بنوں کے پی کے، محمدفضل آغا کوئٹہ، مولانا محمد امجد خان لاہور، محمد اسلم غوری کراچی شامل ہیں۔