حکومت کچھ بھی کرلے ، چیئر مین سینیٹ تبدیل ہوکررہے گا،شیری رحمن

299

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی ملاقاتوں پرسینیٹرشیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، 63ارکان کی اکثریت دکھادی ہے ، حکومت ایڑی چوٹی زور لگا رہی ہے شکست سامنے ہے، اپوزیشن یکم اگست کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے گی اور سینیٹ چیئرمین تبدیل ہونگے۔بدھ کو اپنے بیان میں پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ کے وقار کو مجروح کر رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے نئے معیار طے کیے جا رہیں۔ حکومت جو چاہے کر لے ہمیں روک نہیں سکتے۔