پی آئی اے کا طلبا کیلیے زبردست رعایت کا اعلان

484

پی آئی اے انتظامیہ نے طلبا کے لیے اکانومی کلاس پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ نے طلبا کے لیے ڈومیسٹک فلائٹس کی ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت طلبا اندرون ملک پروازوں پر رعایتی ٹکٹس حاصل کرسکیں گے۔

طلبا کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کا فوری طور پر اطلاق کیا جارہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔