لیبیا: فوج اور حکومت نواز ملیشیاؤں نے دارالحکومت پر باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا

118

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم حکومت اور اس کی حامی ملیشیاؤں نے خلیفہ حفتر کی باغی فوج کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملہ پسپا کردیا۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق حکومت کے برقان الا غضب آپریشن کے ترجمان مصطفی الا میجی کا کہنا ہے کہ جنوبی طرابلس کے الا حلہ، عین زارا اور الا صبیہ علاقوں پر حفتر ملیشیا اور ان کے معاون جنگجوؤں نے فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات کو نقصان پہنچا تاہم ملکی فوج نے فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے باغی فوج کو ناکامی سے دوچار کردیا۔