مرکنٹائل ایکس چینج میں 10ارب روپے کے سودے

215

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,092 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 10ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,901 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 5.352 ارب روپے تھی جبکہ ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.446 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 845.344 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 726.447 ملین روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 686.597 ملین روپے رہی۔ , چاندی کے سودوں کی مالیت 383.970 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 352.883 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 73.139 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 52.692 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 39.858 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 8.769 ملین روپے رہی۔ اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.242 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.973 ملین روپے اور گندم کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.917 ملین روپے تھی۔