اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ

199

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیرکوانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں19پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.35روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے اورقیمت فروخت 160.45 روپے سے بڑھ کر160.64روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے سے بڑھ کر 160.20 روپے اورقیمت فروخت 160.50 روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 179.00 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت181.50روپے سے گھٹ کر 181.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 199.50 روپے سے گھٹ کر199.00روپے اور قیمت فروخت 201.50 روپے سے گھٹ کر 201.20 روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 42.60 روپے سے گھٹ کر42.45روپے اورقیمت فروخت 43.00 روپے سے گھٹ کر 42.85 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید43.50روپے سے گھٹ کر 43.50 روپے اورقیمت فروخت 43.90روپے سے گھٹ کر43.80روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت 23.00 روپے پر مستحکم رہی۔