سونے کی فی تولہ قیمت میں600روپے اضافہ

215

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1425ڈالرسے بڑھ کر 1426 ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 83300 روپے سے بڑھ کر83900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 71400 روپے سے بڑھ کر 71914 روپے ہوگئی۔ پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 130.00 اور دس گرام قیمت میں 111.43 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔