اسفند یار ولی کا ڈی آئی خان  دھماکے پر اظہار افسوس

126

اسلام آباد (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ڈی آئی خان میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔