قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی

172

اسلام آباد (صباح نیوز) قبائلی اضلاع سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے منتخب نمائندوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ صوبائی اسمبلی میں 16 عام اور 5مخصوص نشستوں کے اضافے سے آئین کے تحت خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے دو منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ اور ایک قبائلی ایم پی اے کو مشیر lui جانے کا امکان ہے۔ آزاد ارکان سے اہم حکومتی عہدیداروں نے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع ایم پی ایز منتخب ہوئے ہیں اور اب انہیں صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔
قبائلی اضلاع