نیب : سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو طلب کیے جانے کا امکان

234

اسلام آباد(آن لائن )نیب کی جانب سے پی ٹی وی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔نیب کی انکوائری میں یوسف بیگ سابق ایم ڈی کے بارے میں مبینہ طورپر ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، یوسف مرزا نے 9برس تک پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا۔ذرائع کے مطابق ہر 3برس بعد ان قواعد کے برعکس پھر 3برس کے لیے ایم ڈی لگا دیا جاتا ہے۔ 9برس میں قواعدو ضوابط کے برعکس 2335افراد کو پی ٹی وی میں کسی اشتہار اور ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر بھرتی کیا جس سے حقدار افراد کی حق تلفی کے علاوہ میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو بھاری معاوضہ اور مراعات دی گئیں۔ 50 ملازمین کو مبینہ طور پر بغیر اشتہار کے ریگولر پے اسکیل میں رکھا جبکہ 200ملازمین ملازمت کے ابل بھی نہیں تھے اور سرکاری ملازت کے قابل نہیں تھے۔یوسف مرزا بیگ نے گروپ ایوارڈ ز میرٹ پر دینے کے بجائے مبینہ طورپر بعض من پسند افراد و گروپ کو دیے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ۔ پی ٹی وی میں جعلی ڈگری کے مبینہ طورپر بہت سارے کیسز اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ختم کرادیے ان میں سے چند افراد اب بھی مبینہ طورپر کام کر رہے ہیں۔ یوسف مراز بیگ نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طورپر پرائویٹ پروڈکشن سے بنے ہوئے ڈرامے خریدے حالانکہ پی ٹی وی کے پاس تجربہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ پروڈیوسر ز موجود تھے ان سے کام لینے کے بجائے پرائیویٹ پروڈکشنز خریدیں اس طرح تمام اسٹوڈیوز خالی پڑے رہتے تھے اور پی ٹی وی ملازمین صلاحیت رکھنے کے باوجود ڈراما اور دیگر پروگرامز نہ بناسکے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا جس کا اظہار مبینہ طورپر پی ٹی وی کے آڈٹ پیراز میں موجود ہے۔
نیب