سابق ڈی جی نیپرا کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

123

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے نشاط چونیاں پاور کمپنی کو غیر قانونی فائدہ دینے کے کیس میں گرفتار سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم نے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کے لیے بجلی کے نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کیے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو8ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ،ملزم سے تفتیش باقی ہے ،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
ڈی جی نیپرا