پاک سعودی معاہدہ، خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی

174

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کے معاہدے پر عملدآرمد شروع ، خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی
بندرگاہ پر پہنچ گئی ۔ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر دے گا۔ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کیے گئے وعدے کی سعودی عرب نے تکمیل کردی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔
تیل پہنچ گیا