کرپشن تحقیقات، وی سی سندھ یونیورسٹی نے انکوائری کمیٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو فتح محمد برفت کے خلاف کرپشن سے متعلق انکوائری کا معاملہ، فتح محمد برفت نے انکوائری کمیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، عدالت نے انکوائری کمیٹی کووائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روکتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم کو نوٹس جاری کردیے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق مساوی یا سینئر گریڈ کا افسر کسی افسر کے خلاف تحقیقات کا مجاز ہوتا ہے، سندھ حکومت نے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے خلاف ناہید درانی کی سربراہی میں غیر قانونی طور پر انکوائری کمیٹی بنائی، سندھ حکومت فتح محمد برقت کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے، فتح محمد برفت الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔