عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کی فتح ہوئی‘ شاہ محمود قریشی

302

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں ہی رہے گا‘ اس معاملے پر پاکستان کی ملٹری کو رٹ کے فیصلے کو منسوخ نہ کرنا دراصل پاکستان کے لیگل سسٹم پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے پاکستان کی اخلاقی فتح ہوئی‘ اس فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا‘ کلبھوشن یادیو کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا‘ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قانون کے تحت پہلے ہی اپیل کا حق حاصل تھا‘ پاکستان نے تمام معاملے میں ذمے دارانہ رویہ اختیار کیا تاہم ہمیں نظر ثانی کا کہا گیا ہے‘ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کے بھارتی جاسوس ہونے کو تسلیم کیا ہے۔