سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس آج ہوگا

169

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آج پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بند کی گئی موبائل فون ڈیوائسزکی تعداد کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی میں اس ایشو کو بھی زیر بحث لایاجائے گا کہ ان موبائل فون ڈیوائسز کو کیوں نہیں کھولاجارہا ہے جن کے ٹیکس کی رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔