پاکستان میں کرپشن کی ذمے دار بیورو کریسی ہے، زلفی بخاری

275

واشنگٹن (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ملک میں کرپشن کی ذمے داری بیورو کریسی پر بھی عاید کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز ایسے منصوبے بناتے ہیں جو پورے ہی نہیں ہوتے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکام اپنے ضوابط پورا کرنے کے بعد اس سلسلے میں اعلان کردیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت سندھ مافیا کے تحت چل رہی ہے جبکہ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ منشیات کی اسمگلنگ کے ڈان ہیں۔مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ہے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔تقریب میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔