پہلی پاکستانی آن لائن ٹیکسی سروس سیارہ نے کراچی سے اپنی سروس کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے،

1402

کراچی (رپو رٹ:منیر عقیل انصاری)پاکستان میں آن لائن ٹیکسی نے سیارہ ایپلیکیشن کے زریعے اپنی سروس شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں آغاز کراچی سے کیا گیا ہے۔

سیا رہ آن لائن ٹیکسی کے ڈائر یکٹر فرنچائز سید عامر حسین نے جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سیارہ آن لائن ٹیکسی کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں پاکستانیوں نے یہ ایپ اپنے ا سمارٹ فون پر ڈاون لوڈ کر لی ہے۔کراچی میں یہ سروس کا آغاز 2ہزار گا ڑیوں سے کر رہے ہیں،

ان کہنا تھا کہ سیا رہ آن لائن ٹیکسی پاکستانی کمپنی ہے، ٹیکسی سروس کا آغاز کراچی والوں کے لئے خوش آئند ہے۔ اس سے کرایہ کم، روزگار میں اضافہ، ٹریفک کے رش میں کمی اورجدید ٹیکنالوجی کا فروغ ملے گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ سیارہ آن لائن ٹیکسی کو کراچی کے شہریوں نے بہت زیادہ سراہا ہے، اور اسے کراچی والوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے،

سیارہ آن لائن ٹیکسی کی معلومات www,siayara.com حا صل کی جا سکتی ہے جبکہ اسمارٹ فون کے زریعے پلے اسٹور اور گو گل پلے میں سیارہ ا یپ کو ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے،

ایپ کے ذریعے کرائے پر حاصل کی جانے والی سیارہ آن لائن ٹیکسی سستی، قابلِ اعتماد اور محفوظ ہے۔کراچی میں یہ سروس 2ہزارگاڑیوں کے ساتھ شروع کی ہے۔ اس میں شامل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو اچھے کردار کا سرٹیفیکٹ کمپنی کے پاس جمع کروانا ہوگا،

انہوں نے مزید کہا کہ سیارہ آن لائن ٹیکسی مسافروں کیلئے بہترین سواری ہے،جس کا مقصد مسافروں اور پا ئلیٹس کو اعتماد اور یقینی سروس فراہم کرنا ہے سیا رہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے،

جسکی بدولت ہر فرد اور اس کے خاندان کو بہتر معیاری زندگی میسر آسکے گی،سیارہ آن لائن ٹیکسی سے پا ئلیٹ جو کمائے اپنے گھر لے جائے بغیر کسی کمیشن یا اضافی چارجز کے،اپنی سہو لت کے مطابق کام کریں،