سنسنی خیز بیانات کا مقصد کرپشن کیسزسے توجہ ہٹانا ہے، صمصام بخاری

119

لاہور (آن لائن) وزیر اطلا عات پنجا ب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپو زیشن کے سنسنی خیز بیا نا ت کا مقصد اپنے کرپشن کیسز سے توجہ ہٹا نا ہے ، پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی بیعت کر کے سیا سی مستقبل تاریک کر لیا ، احتساب جا ری رہے گا ، حکومت کسی دباو میںنہیں آئے گی ، سابقہ
حکمرانوں کو ایک ایک پیسے دینا ہوگا۔ پنجاب کے وزیر اطلا عات صمصام بخاری نے اپنے ایک جا ری بیا ن میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دوسروں کے بجا ئے اپنے قائد کی فکر کریں تاریک میں پہلی مرتبہ دونو ں بڑے لیڈر کرپشن کیسز میں جیل میں قید ہے یہ سلسلہ آخری کر پٹ پر ہاتھ ڈالنے تک جا ری رہے گا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیں تحریک انصاف عوامی جدوجہد د سے اقتدار میں آئی اقتدارکی باریو ں نے جمہو ری سسٹم سے عوام کا اعتما د ختم کر دیا ہے سابقہ حکومتوں نے باریا ں لگا رکھی تھی اور میثاق کر پشن کر رکھا تھا مگر اب ایسا نہیں ہو گا سابقہ حکمر انو ں کو ایک ایک پیسے کا حساب دینا پڑے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ستم ظریفی دیکھیں کہ پیپلز پا رٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونو ں ایکدوسرے کو چور کہتی تھی آج وہی چوری بچانے کے لیے اکٹھی ہو گئی ہے۔ پیپلز پا رٹی نے ( ن ) لیگ کی بیعت کرکے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا اب دونو ں پا رٹیا ن ایک دوسرے کے لیے بوجھ ہیں۔
صمصام بخاری