ایڈزروکنے کے لیے طبی ماہرین نے عدالت سے رجوع کرلیا

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی ایڈز کے انکشاف کا معاملہ، ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤکے خلاف ڈاکٹرز، ماہرین اور سماجی اداروں نے عدالت سے رجوع کر لیا پائلر، ڈاکٹر قیصر سجاد و دیگر اداروں کی جانب سے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کا بڑے پیمانے پر انکشاف ہوا،ایڈز روکنے کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے ایڈز کا پھیلاؤ ہوا،ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،قوانین موجود ہیں مگر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،سندھ حکومت کو فوری اور ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی جائے، جیلوں، اسپتال، حراستی مراکز سمیت تمام مقامات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے،سندھ ایچ آئی وی اینڈ اے آئی ڈی ایس کنٹرول ٹریٹمنٹ اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2013 پر عمل درآمد کرایا جائے، درخواست میں وزارت صحت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔