پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

228

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور (جی ایف پی) ملٹری اسٹرینتھ انڈیکس 2019ء نے اپنی فہرست جاری کی جس میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ اس رینکنگ کے مطابق 2019ء میںپاکستان کو 15ویںاور اسرائیل کو 17 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کے پاس6لاکھ 54ہزار فوجی جوان ، 786 جنگی جہاز اور 2,200 آپریشنل ٹینکس ہیں۔ جبکہ
اسرائیل کے پاس ایک لاکھ 70ہزار فوجی اہلکار، 506 جنگی طیارے اور 2,760 ٹینکس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اس رینکنگ اور اعداد و شمار کو پاکستان اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ اس رینکنگ کے لیے ممالک کو 55 معیارپر پرکھا گیا ہے، ان میں فوجی وسائل، طبعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں امریکا، روس، چین، بھارت، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر،برازیل اور ایران ترتیب وار دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔