ملیر جم خانہ نے رائزنگ اسٹار ٹرافی کاٹائٹل جیت لیا

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون چار کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ‘‘ رائزنگ اسٹا ٹرافی 2019‘‘ کا فائنل ملیرجم خانہ اور فیصل جم خانہ کے مابین پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ ملیر پر کھیلا گیا ،جس میں ملیر جم خانہ نے فیصل جم خانہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق ممبر گورنر بورڈ، پی سی بی اورسابق صدر کے سی سی اے تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر توصیف صدیقی اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور زون چار کے عہدیداران کو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملیر جم خانہ کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کو نامور کھلاڑی دے سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ توصیف بھائی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے میں انہیں اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ آرگنائزر اس شہر کے پاس ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کراچی کرکٹ کے فروغ میں اعجاز فاروقی کا اہم کردار ہے جس انداز سے انہوں نے اس کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کی ہے اُس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ رائزنگ اسٹار ٹرافی 2019 کو اسپانسر کرنے پر میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظار احمد صدر کے سی سی اے زون چار نے کہا کہ ہم اعجاز فاروقی کو پاک اسٹار گراونڈ پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کرکٹ کے فروغ میں اُن کی خدمات کو سرہاتے ہیں ہم بہت جلد اے ڈویژن اور بی ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں اس موقع پرزون 4کے صدرانتظار احمد، سیکریٹری، سید مسرت رضا، خازن عتیق صدیقی، جمیل احمد، ایس ایم عاصم، ظفر احمد، اعظم خان، ریحان صدیقی، سیدمشکورحسین، ایس ایم اسحق، جاوید خان، امجد علی، شاہ شفیع الدین ودیگر بھی موجودتھے۔