حیدر آباد میں بھی ایس آئی یوٹی بنائیں گے،ڈاکٹر ادیب رضوی

181

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہاہے کہ حیدرآباد میرا پنا شہر ہے میں نے اپنا بچپن یہاں گزارا ہے
اورتعلیم بھی یہیں سے حاصل کی ہے، میری خواہش ہے کہ حیدرآباد میں بھی ایس آئی یوٹی کراچی جیسا اسپتال قائم کی جائے جس کیلیے حکومت کے ا دارے اور لوگ تعاون کریں تاکہ سندھ کے لوگوں کو کراچی کے بجائے حیدرآباد میں ہی مفت علاج کی سہولت میسر آسکے۔ وہ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کے ہمراہ ہلال احمر اسپتال لطیف آباد میں ایس آئی یو ٹی کی جانب سے دس بستروں پر مشتمل ڈائلاسز یونٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے صحت کے مسائل سے واقف ہیں اور بہت جلد جگہ کا تعین کرکے یہاں پر ایس آئی یو ٹی اسپتال قائم کیاجائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہاکہ حکومت سندھ اور حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ،صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اگر ایس آئی یو ٹی جیسی ساکھ رکھنے والا ادارہ یہاں آکر کام کرے گا توانتظامیہ کے ساتھ عوام بھی تعاون کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ادیب رضوی ایک عظیم انسان ہیں اور صحت کے حوالے سے ان کی کدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ دس بستروں پر مشتمل یونٹ کام کررہا ہے ہماری خواہش ہے کہ بڑے پیمانے پر یونٹ قائم کیاجائے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نسرین میمن‘ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوپلیمنٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر ادیب رضوی